امام خمینی [رہ} کی پچیسویں برسی آج منائی جارہی ہے

IQNA

امام خمینی [رہ} کی پچیسویں برسی آج منائی جارہی ہے

8:20 - June 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1414327
بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی کے موقع پر لاکھوں کااجتماع

ایکنانیوز- عظیم اسلامی پیشوا،مفکر،عارف،سیاستداں اوراسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔سب سے بڑا اجتماع تہران میں امام خمینی کے مزار پرہوگا جہاں لاکھوں امام خمینی کے عقیدت مند حاضری دیں گے۔اس اجتماع سے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای خطاب کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر دنیا کے دیگرمختلف ممالک میں بھی امام خمینی کے چاہنے والے مختلف پروگرام منعقد کراتے ہیں جنمیں امام خمینی کی سیرت اور کردار پر تقاریر کے علاوہ آپکو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔بلاشبہ عالم اسلامی کی بیداری اور اور اسلامی تحریکوں کی احیاء میں امام خمینی کا کردار ناقابل فراموش اور کم نظیر ہے ۔لاکھوں سلام و درود آپکی پاکیزہ روح پر

ٹیگس: امام ، خمینی ، برسی
نظرات بینندگان
captcha